Thursday, November 21, 2024, 7:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش، جوبائیڈن نے احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کر دیا

امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش، جوبائیڈن نے احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کر دیا

گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کو بے نقاب کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کی سرزمین پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنے کیخلاف احتجاجاً صدر جوبائیڈن نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے صدر جوبائیڈن کے دورہ بھارت کی منسوخی کا فیصلہ امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے الزام کے بعد کیا گیا۔

امریکی صدر نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہونا تھا، نریندر مودی نے جوبائیڈن کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کو بے نقاب کیا تھا، کینیڈا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024