امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک مندرکی دیواروں پر مودی مخالف اور خالصتان تحریک کےحق میں نعرے لکھ دیئے گئے۔
یہ واقعہ کیلیفورنیا کے شہر نیوارک میں قائم سوامی نارائن مندر وسانا سنستھا میں پیش آیا جس کی دیواروں پر ہندوؤں سے نفرت پر مبنی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لکھے گئے۔
اس حوالے سے ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مندر پر لکھے نعروں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
#Breaking: Swaminarayan Mandir Vasana Sanstha in Newark, California was defaced with pro-#Khalistan slogans.@NewarkCA_Police and @CivilRights have been informed and full investigation will follow.
We are insisting that this should be investigated as a hate crime. pic.twitter.com/QHeEVWrkDj
— Hindu American Foundation (@HinduAmerican) December 22, 2023
فاؤنڈیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ نفرت انگیز نعرے مندر میں آنے والوں کو خوف میں مبتلا کرنے کیلئے لکھے گئے ہیں اور ساتھ ہی یہ تشدد کے خوف کو بھی بڑھاوا دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے نیوارک پولیس ڈپارٹمنٹ اور ڈپارٹمنٹ آف جسٹس سول رائٹس ڈیویژن میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔