Thursday, July 24, 2025, 11:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا میں نائٹرروجن گیس کے ذریعے ایک اور سزائے موت کی تیاری

امریکا میں نائٹرروجن گیس کے ذریعے ایک اور سزائے موت کی تیاری

ایلن ملر 24 سال سے سزائے موت کا انتظار کر رہا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست الاباما میں ایک اور مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

الاباما کے اٹارنی جنرل نے ریاستی سپریم کورٹ سے ایلن یوجین ملر کو سزائے موت دینے کی تاریخ متعین کرنے کی استدعا کی ہے۔

ایلن ملر 2000 سے سزائے موت پر عمل کا انتظار کر رہا ہے۔ اس نے ایک ورک پلیس میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دینے کے طریقے کو سفاکانہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

banner

جنوری میں الاباما میں کینیتھ یوجین اسمتھ کو نائٹروجن گیس چیمبر کے ذریعے سزائے موت دی گئی تھی۔ اس کی موت کم و بیش 25 منٹ میں واقع ہوئی تھی۔ اسے اذیت پہنچنے کی اطلاعات پر مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس طریقے سے سزائے موت دینا بند کیا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024