105
امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ نے نئے کووڈ بوسٹرز کی منظوری دے دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کمپنیوں کے نئے بوسٹرز کورونا کے ایکس بی بی ویئرینٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔
ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن عوامی صحت کے لیے اہم ہے، کووڈ کے خلاف مسلسل تحفظ کے لیے بوسٹر ضروری ہے۔5 سال سے زیادہ عمر کے بچے بھی کووڈ ویکسین کی خوراک کے کم ازکم دو ماہ بعد بوسٹرکے اہل ہیں۔
