Thursday, October 23, 2025, 6:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا نے اسرائیل کو مزید 17.6 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کی تیاری کر لی

امریکا نے اسرائیل کو مزید 17.6 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کی تیاری کر لی

نیا فنڈنگ بل اگلے ہفتے کسی وقت پورے ایوان کی ووٹنگ کیلئے پیش ہو سکتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کو 17 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کی نئی فوجی امداد فراہم کرنے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں قانونی مسودہ جمع کروا دیا گیا۔

حماس کیخلاف جنگ کے لئے اسرائیل کو نئی فوجی امداد فراہم کرنے کی قانون سازی کی درخواست گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی جس کے بعد اسپیکر مائیک جانسن نے اراکین کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ ہاؤس اپروپری ایشنز پینل کی طرف سے پیش کردہ نیا فنڈنگ بل اگلے ہفتے کسی وقت پورے ایوان کی ووٹنگ کیلئے پیش ہو سکتا ہے۔

ہاؤس اپروپری ایشن کمیٹی کے مطابق 17.6 بلین ڈالرز میں اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام، اضافی جدید ہتھیاروں کے نظام کا حصول اور توپ خانے و دیگر جنگی ساز و سامان کی تیاری میں مدد کیلئے فنڈز شامل ہوں گے۔

اس سے قبل بھی ریپبلکن پارٹی کے اراکین نے اسرائیل کیلئے 14.3 بلین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024