Thursday, September 19, 2024, 8:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا نے بھارت کی جانب سے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش ناکام بنادی

امریکا نے بھارت کی جانب سے سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی سازش ناکام بنادی

امریکاپر چھوڑتے ہیں کہ وہ میری جان کو خطرے پر کیا ردعمل دیتے ہیں: گرپتونت سنگھ پنوں

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے امریکا میں سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنایا ہے اور سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات پر بھارت کو خبردار بھی کیا ہے۔

اخبار کے مطابق ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بتایا ہےکہ بھارت کا نشانہ آزاد خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں تھے۔

رپورٹ کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے تصدیق نہیں کی کہ امریکی حکام نے انہیں اس حوالے سے خبردار کیا تھا یا نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکام پر چھوڑتے ہیں کہ وہ امریکی سرزمین پر بھارت کی جانب سے میری جان کو خطرے پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔

اخبار کے مطابق ذرائع نے اسے یہ نہیں بتایا کہ آیا امریکا کی جانب سے وارننگ پر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ روک دیا گیا یا پھر اسے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ناکام بنایا ہے۔

banner

واضح رہےکہ رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024