Thursday, November 14, 2024, 12:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا نے جاپان حادثے کے بعد آسپری طیاروں کی پوری فلیٹ گراؤنڈ کر دی

امریکا نے جاپان حادثے کے بعد آسپری طیاروں کی پوری فلیٹ گراؤنڈ کر دی

گزشتہ دنوں امریکی فوجی طیارہ جاپان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکام کی جانب سے آسپری ہیلی کاپٹروں کی پوری فلیٹ کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

گزشتہ ہفتے جاپان کے ساحلے علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے امریکی طیارے میں فنی خرابی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پوری فلیٹ کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی ائیر فورس اور نیوی کے حکام کا کہنا تھا کہ جاپان میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم آسپری ہیلی کاپٹروں کی فلیٹ کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جاپانی ساحلی علاقے میں امریکی آسپری ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد جاپان نے بھی اپنے 14 طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

banner

خیال رہے کہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی طیارے پر 7 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک کی لاش مل سکی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024