Monday, July 21, 2025, 7:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا نے سعودیہ کیلئے ایک ارب ڈالر کا فوجی تربیتی پروگرام منظور کر لیا

امریکا نے سعودیہ کیلئے ایک ارب ڈالر کا فوجی تربیتی پروگرام منظور کر لیا

امریکا کے 339 کنٹریکٹر تقریباً ایک سال کے لیے اسلامی مملکت میں تربیتی پروگرام میں شریک ہوں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے سعودی عرب کے لیے ایک ارب ڈالر مالیت کے فوجی تربیتی پروگرام کی منظوری دیدی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے آر ای تھری اے ٹیکٹیکل ائیربرون سرویلنس سسٹم ائیر کرافٹ موڈرانائزیشن اور اس سے جڑے آلات کی سعودی عرب کو فروخت کی منظوری دیدی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب نے مملکت کے اندر اور باہر ٹریننگ پروگرام جاری رکھنے کی درخواست دی تھی اس میں رائل سعودی ائیر فورس اور دیگر فورسز کی تربیت کے پروگرام جیسے عام شہریوں کی ہلاکت سے بچاؤ، مسلح فورسز کے تنازعات کے قوانین اور انسانی حقوق کے تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے اہم ترین دوست ملک کو تربیتی پروگرام کی فروخت سے امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے لیے مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

banner

سعودی عرب سے معاہدے کی صورت میں امریکا کے 339 کنٹریکٹر تقریباً ایک سال کے لیے اسلامی مملکت میں تربیتی پروگرام میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024