Sunday, December 22, 2024, 8:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو میزائلوں سے جواب دینگے: حوثی گروپ کا اعلان

امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو میزائلوں سے جواب دینگے: حوثی گروپ کا اعلان

جب غزہ کی بات آئے تو یہ ہماری ریڈ لائن میں شامل ہے : حوثی سربراہ عبدالمالک الحوثی

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن کے حوثی گروپ نے امریکا کو خبردار کردیا۔۔کہا اگر امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو حوثی ڈرون اور میزائلوں سے اس کا جواب دیں گے۔

حوثی سربراہ نےکہا ہےکہ جب غزہ کی بات آئے تو یہ ہماری ریڈ لائن میں شامل ہے، غزہ میں مزاحمتی گروپوں سے تعاون اور مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔

خیال رہےکہ امریکا نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے اپنا جنگی بحری بیڑہ اسرائیل کی جانب روانہ کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔

banner

گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ بھی علاقے میں اپنی طاقت بڑھائےگی، اسرائیلی فوج کے لیے مزید فوجی سازو سامان، لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی بھیج رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری بیڑہ بھیجنےکے اعلان پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہےکہ امریکی بحریہ کی کمک بھی اسرائیلی فوج کا مورال بلند نہیں کر سکےگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024