امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ کیلئے انسانی امداد کی قرارداد کو ویٹو کردیا
روس کی حمایت یافتہ برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں غزہ کیلئے انسانی امداد کی اپیل کی گئی تھی،پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں 12ووٹ قرارداد کے حق میں پڑے۔ البانیہ، برازیل، چین، ایکواڈور، فرانس، گبون، گھانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق، سوئٹزرلینڈ، یو اے ای حق میں ووٹ دینے والے ممالک میں شامل تھے ، جبکہ روس اور برطانیہ غیر حاضر رہے۔
قرارداد میں غزہ میں لاکھوں افراد کو جان بچانے والی امداد پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
US vetoes Security Council resolution that would have called for “humanitarian pauses” to deliver lifesaving aid to millions in Gaza
Favor: 12 (Albania, Brazil, China, Ecuador, France, Gabon, Ghana, Japan, Malta, Mozambique, Switzerland,UAE)
Against: 1 (US)
Abstain: 2 Russia, UK pic.twitter.com/y4tiAbRMUQ— UN News (@UN_News_Centre) October 18, 2023
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ کےاسپتال پر حملہ شرمناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری جنگی بندی کا مطالبہ کر دیا۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین کا فوری حل چاہتی ہے، اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے