Thursday, November 14, 2024, 12:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کا بھارت سے سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

امریکا کا بھارت سے سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

امریکا سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے بھارت سے سکھ رہنما کے قتل کے معاملے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

 امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ  کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں، چاہتے ہیں کہ ان حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ترجمان کے مطابق ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ  اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کو قاتلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا کہا ہے، ہم  چاہتے ہیں کہ قتل کے اس واقعے کی تحقیقات ہر ممکن حد تک قابل اعتبار اور شفاف ہو۔

banner

یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپرونت پنوں کے ممکنہ قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد کینیڈا نے بھی بھارتی حکام سے ہردیپ سنگھ کے قتل میں تحقیقات اور تعاون کا مطالبہ کیا تھا۔

کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024