Thursday, November 21, 2024, 7:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کا سب سے مہنگا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا، ڈھونڈنے کیلئے عوام سے مدد طلب

امریکا کا سب سے مہنگا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا، ڈھونڈنے کیلئے عوام سے مدد طلب

فنی خرابی کے بعد میرین کور کے پائلٹ نے بذریعہ پیراشوٹ چھلانگ لگا لی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کا سب سے مہنگا جنگی طیارہ ایف 35 لاپتہ ہوگیا، جدید ایئر کرافٹ کو ڈھونڈنے کیلئے عوام سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔

امریکا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں پرواز کرتے ہوئے ایف 35 بی لڑاکا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔ طیارے کی تلاش کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دوران پرواز کچھ فنی خرابی کی وجہ سے میرین کور کے پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا لی تھی۔ایئربیس نے تصدیق کی ہے کہ پائلٹ با حفاظت طیارے سے نکل گیا تھا۔

امریکی فضائیہ کی چارلسٹن ایئربیس نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

banner

طیارے کی تلاش کے دوران شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر عوام کو طیارے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر بیس ڈیفنس آپریشنز سینٹر کے نمبر پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024