Thursday, September 19, 2024, 8:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی: جو بائیڈن

امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی: جو بائیڈن

وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام کیا جائے، امریکی صدر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے یرغمالیوں کی رہائی کو شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے، کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلی رہا کرا لیے جائیں، جمعےکو رہا ہونے والے13 اسرائیلی یرغمالیوں میں خواتین شامل ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام کیا جائے، جنگ بندی کے لیے خطے کے رہنماؤں سے فون پر بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جاسکے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024