امریکی میڈیا ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے لے آیا۔اخبار کا دعویٰ ہےکہ سی سی ٹی وی کیمرے میں لرزہ خیز قتل کے مناظر محفوظ ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہان کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل میں چھ افراد ملوث ہیں۔ فوٹیج گوردوارے کے سکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہے جسے تفتیش کاروں کے ساتھ شیئرکیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ کو قتل کرنے کے لیے دوگاڑیوں میں چھ ملزمان آئے۔ان کے منی ٹرک کو گھیرکوگولیاں برسائی گئیں۔ملزمان نے 50 گولیاں برسائیں جن میں سے 34 ہردیپ سنگھ نجار کو لگیں۔ یہ قتل بہت زیادہ منظم اندازمیں کیا گیا۔
Witnesses and security camera footage viewed by The Post reveal a more complex operation to kill Hardeep Singh Nijjar than authorities have previously described. https://t.co/QzMx4pdext
— The Washington Post (@washingtonpost) September 26, 2023
گرودوارے کے ایک رہنما گرمیت سنگھ تور اوربھوپندرجیت سنگھ نے ٹرک میں سوار ہوکر فائرنگ کرنے والوں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجار 18 جون کو کینیڈا کے شہرسرے میں قتل کیے گئے تھے۔ 18 ستمبر کو کینیڈا کی حکومت نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔