Thursday, November 21, 2024, 1:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ، ایشیاء۔پیسیفک میں، نیٹو کی جڑیں مضبوط کرنے کی کوششوں میں ہے : روس

امریکہ، ایشیاء۔پیسیفک میں، نیٹو کی جڑیں مضبوط کرنے کی کوششوں میں ہے : روس

ہم کوریا کے مسائل کے جامع اور منصفانہ حل کے حامی ہیں: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ، ایشیاء۔پیسیفک میں، نیٹو کی جڑیں مضبوط کرنے کی کوششوں میں ہے۔

لاوروف نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کوئے سون۔ہوئی کے دورہ ماسکو کے دوران ان سے ملاقات کی ہے۔

مذاکرات کے بعد میدیا سے گفتگو میں لاوروف نے کہا ہے کہ ہم کوریا جزیرہ نما اور بالعموم پورے شمال مشرقی ایشیاء کے مسائل کے جامع اور منصفانہ حل کے حامی ہیں۔

لاوروف نے کہا ہے کہ ہم ایسے تمام اقدامات سے گریز کی اپیل کرتے ہیں جو تناو میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہم اس حکمت عملی پر کاربند رہیں گے۔

banner

لاوروف نے کہا ہے کہ “امریکہ اور اس کے اتحادی علاقے میں نیٹو کے انفراسٹرکچر کو تقویت دینے کی کوششوں میں ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے موضوع پر شمالی کوریا روس کی حمایت کر رہا ہے اور ہم بین الاقوامی پلیٹ فورم پر شمالی کوریا کے ساتھ مربوط شکل میں اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024