Monday, June 16, 2025, 8:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سے منسلک چار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : حوثی ملیشیا

امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سے منسلک چار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : حوثی ملیشیا

بحیرہ روم میں امریکی جہاز لکی سلور پر متعدد میزائل داغنے کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن میں حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چار عسکری کارروائیوں میں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے زیر انتظام چار مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ کارروائیاں بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، بحیرہ روم اور بحر ہند میں کی گئیں۔

حوثیوں کے ترجمان یحیی سریع کے مطابق پہلی کارروائی میں بحیرہ عرب میں اسرائیلی جہاز یونیفک کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار جہاز ڈیلونکس پر حملہ کیا گیا۔

تیسری کارروائی میں بحر ہند میں برطانوی جہاز اینول پوائنٹ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ چوتھی کارروائی میں بحیرہ روم میں امریکی جہاز لکی سلور پر متعدد میزائل داغے گئے۔

banner

حوثی ملیشیا گذشتہ برس نومبر کے بعد سے 150 سے زیادہ تجارتی جہازوں پر حملے کر چکی ہے۔

ملیشیا کا دعویٰ تھا کہ یہ جہاز اسرائیل جا رہے تھے۔ حوثیوں نے غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے دھمکی بھی دی کہ وہ اپنے حملے کا دائرہ بحر الکائل تک وسیع کر دیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024