35
امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
امریکہ اور برطانیہ نے روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں صدارتی انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوئے
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن نے مخالفین کو قید میں ڈال کر سیاسی عمل سے باہر رکھا، روس کے انتخابات مشکوک انداز میں ہوئے۔
جرمن وزارت خارجہ نے روسی الیکشن پر ردعمل میں کہا کہ روس کے صدارتی الیکشن نتائج سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ یہ شفاف نہیں ہیں
جرمن وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ پیوٹن کا انتخاب تشدد اور سنسر شپ کی بنیاد پر ہوا، یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں انتخابات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔