106
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کو تعاون کے لیے تمام مناسب ذرائع دینے کو تیار ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیرمتزلزل ہے، اسرائیل کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم سےرابطےمیں رہیں گے۔
امریکی صدر نے اسرائیل کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
