Wednesday, March 12, 2025, 11:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ٹیرف نافذ

امریکہ میں اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ٹیرف نافذ

ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین متاثر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ  اسٹیل اور ایلومینیئم کی درآمدات پر گلوبل ٹیرف نافذ ہوگیا دونوں دھاتوں کی امریکہ میں درآمد پر پچیس فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

نئے ٹیرف کے نفاذ  کے ساتھ امریکہ کے کئی اتحادیوں کو ماضی میں ان ٹیرفس سے حاصل استثنٰی بھی ختم ہو گیا ہے۔

نافذ ہونے والے ٹیرف کا اطلاق ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کی درآمدات پر ہوگا۔

رپورٹ کےمطابق خالص اسٹیل اورایلومینیئم سے بنی مصنوعات،جیسے نٹ بولڈ،سوڈا کین اور بلڈوزر بلیڈ پربھی ٹیرف نافذ ہوگا۔

banner

اس فیصلے سےکینیڈا،برازیل،میکسیکو اورجنوبی کوریا سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسٹیل کی درآمدات سے “بڑھتے بوجھ ” اور امریکہ کی سلامتی کے لیے اس کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ٹیرف کا نفاذ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا پر دباؤ بڑھا رہے تاکہ وہ غیر قانونی تارکینِ وطن اور بالخصوص فینٹینل سمیت منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات بڑھائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024