Friday, March 14, 2025, 4:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ اور اسرائیل نے غزہ کی تعمیر کا عرب منصوبہ مسترد کر دیا

امریکہ اور اسرائیل نے غزہ کی تعمیر کا عرب منصوبہ مسترد کر دیا

عرب منصوبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کے خلاف ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ اور اسرائیل نے جنگ کے بعد غزہ کی بحالی کے لیے عرب ممالک کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، جو غزہ میں موجود 2.1 ملین فلسطینیوں کو وہیں رہنے کی اجازت دیتا۔

وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے عرب منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ غزہ کی حقیقتوں سے مطابقت نہیں رکھتا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کے خلاف ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ میں نہ حماس کو کوئی کردار دیا جائے گا اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے عرب لیگ کے اس بیان کو فوراً مسترد کر دیا جس میں مصر کے منصوبے کی حمایت کی گئی تھی۔ اسرائیل نے اسے “7 اکتوبر 2023 کے بعد کی صورتحال کو نظر انداز کرنے والا اور فرسودہ نظریات پر مبنی” قرار دیا۔

banner

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “اب صدر ٹرمپ کے تصور کے ذریعے، غزہ کے عوام کو اپنی آزاد مرضی سے فیصلہ کرنے کا موقع ملا ہے، اور اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے!”

اسرائیل نے عرب ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “اس موقع کو دیانت داری سے پرکھنے کے بجائے، عرب ریاستوں نے اسے مسترد کر دیا اور اسرائیل پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔”

وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے کہا کہ عرب منصوبہ “اس حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے کہ غزہ اس وقت ناقابلِ رہائش ہو چکا ہے اور یہاں کے شہری ملبے اور نہ پھٹنے والے بموں کے درمیان انسانی طور پر نہیں رہ سکتے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “صدر ٹرمپ غزہ کو حماس سے پاک کرنے اور اسے دوبارہ تعمیر کرنے کے اپنے وژن پر قائم ہیں۔ ہم خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مزید بات چیت کے منتظر ہیں۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024