Sunday, April 20, 2025, 11:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ اور برطانیہ نے بنگلادیش کے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا

امریکہ اور برطانیہ نے بنگلادیش کے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا

حزب اختلاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش کا بھی اظہار

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ اور برطانیہ نے بنگلا دیش کے قومی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوئے، بنگلہ دیش میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔

امریکا نے دیگر مبصرین کے ساتھ اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بنگلادیش کےانتخابات میں تمام جماعتوں نے حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات جمہوری طریقہ کار اور قوانین کے تحت نہیں ہوئے، بنگلہ دیش میں تشدد اور خوف و ہراس کی مذمت کرتے ہیں۔

banner

برطانوی وزارت خارجہ نے بنگلا دیش میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی پارٹی نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمانی انتخابات میں تین چوتھائی نشستیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024