Saturday, September 7, 2024, 11:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ بھر میں گرمی کی شدید لہر، ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی گئی

امریکہ بھر میں گرمی کی شدید لہر، ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی گئی

متاثرہ ریاستوں کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 37 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ بھر میں گرمی کی لہر میں شدت آگئی۔

ایریزونا، نیو میکسیکو، ٹیکساس، کولوراڈو اور کنساس سمیت شمالی اور جنوبی ریاستوں میں ہیٹ ویو وارننگ جاری کردی گئی۔

امریکہ کے شمالی حصے کی ریاستوں میں گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد متاثر ہیں، انتظامیہ نے شہریوں کو ہر ممکنہ حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

شہریوں کو موسم کی سختی سے بچانے کے لیے حکومت نے اسپرے پارک پورے ہفتے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، گرمی میں شہری اسپرے پارکس یا واٹر پارکس کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ خود کو گیلا کرنے کے بعد چند لمحے کا سکون حاصل کرتے ہیں۔

banner

انتظامیہ نے شہریوں کو ٹھنڈے اور سائے دار مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے، امریکہ کی جن ریاستوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہیں ان میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق واشنگٹن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، متاثرہ ریاستوں کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 37 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی قومی موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر پیر تک جنوب مشرقی اور جنوبی میدانی علاقوں میں منتقل ہو جائے گی جبکہ نیو انگلینڈ میں بڑے پیمانے پر طوفان، سیلاب ، تیز ہوائیں اور بگولوں کا بھی خطرہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024