Saturday, May 31, 2025, 11:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کی خریداری کا 142 بلین ڈالر کا معاہدہ

امریکہ اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کی خریداری کا 142 بلین ڈالر کا معاہدہ

امریکہ سعودی عرب کو ایک درجن سے زائد امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ جدید جنگی آلات اور سروسز فراہم کرے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ریاض میں اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس شراکت داری میں توانائی، معدنیات اور دفاع کے شعبوں کے معاہدے شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کی خریداری کا 142 بلین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں ملکوں کی تاریخ میں پہلا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

ہتھیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ 142 بلین ڈالر کا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ سعودی عرب کو ایک درجن سے زائد امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ جدید جنگی آلات اور سروسز فراہم کرے گا۔

banner

امریکہ پانچ شعبوں میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کرے گا۔

ایئر فورس کو جدید بنانے اور خلائی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والے ہتھیار

ایئر اور میزائل ڈیفینس

میری ٹائم اور کوسٹل سکیورٹی

بارڈر سکیورٹی اور لینڈ فورسز ماڈرنائزیشن

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سسٹمز اپ گریڈز

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس معاہدے میں بہت اہم سطح کی ٹریننگ اور سعودی افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مدد بھی شامل ہے۔ امریکہ سعودی سروس اکیڈمیز اور ملٹری میڈیکل سروسز میں اضافہ کرے گا۔

امریکہ اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان طے پانے والے معاہدات میں توانائی کے شعبے میں ایک یادداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔

مسقبل میں سعودی عرب امریکہ سے دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے 100 بلین ڈالر کے ہتھیار خریدے گا۔ اس حوالے سے سعودی عرب نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

معدنی ذخائر سے متعلق بھی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ بھی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اسپیس اور وبائی امراض پر قابو پانے سے متعلق بھی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس میں امریکہ میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

امریکہ کی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں نے دونوں ملکوں میں 80 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔ امریکہ سے 14.2 بلین ڈالر کے گیس ٹربائنز اور توانائی کے حل برآمد کیے جائیں گے۔ سعودی عرب امریکہ سے 4.8 بلین کے بوئنگ 737-8 مسافر طیارے بھی خریدے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا محور سعودی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو جدید بنانا ہے۔

اس کے ساتھ سعودی خلائی ایجنسی اور ناسا کے درمیان ایک معاہدہ بھی شامل ہے۔

دیگر معاہدوں میں معدنی وسائل کے بارے میں ایک مفاہمتی یادداشت، محکمہ انصاف کے ساتھ ایک معاہدہ اور متعدی بیماریوں پر تعاون شامل تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024