Thursday, November 21, 2024, 7:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کی 5 ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن نے تباہی مچادی، 90 افراد ہلاک

امریکہ کی 5 ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن نے تباہی مچادی، 90 افراد ہلاک

فلوریڈا، جارجیا،ورجینیا، ساؤتھ اورنارتھ کیرولائنا میں لاکھوں شہری بجلی سے محروم

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی 5 ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن نے تباہی مچادی

تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 90 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا، ساؤتھ اورنارتھ کیرولائنا میں طوفان کے باعث کئی سڑکیں اور پل تباہ جبکہ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

حکام کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں سیل فون ٹاور گر گئے، مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے لوگوں کا اپنے پیاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

banner

حکام کا کہنا تھا کہ طوفان سے پانچوں ریاستوں میں اب تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ 15 سے 100 بلین ڈالرز کے درمیان ہو سکتا ہے

متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے جس کی تکیمل میں 5 سے 7 دن لگ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شہریوں کو سمندری طوفان کے تھمنے تک ساحلوں پر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ میونسپل اداروں اور اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024