Tuesday, December 3, 2024, 12:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کی ’سیکنڈ لیڈی‘ اوشا وینس کا تعلق انڈیا سے ہے

امریکہ کی ’سیکنڈ لیڈی‘ اوشا وینس کا تعلق انڈیا سے ہے

اوشا چیلوکوری وینس کارپوریٹ وکیل ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نو منتخب نائب صدر جے ڈی وینس کی اہیلیہ اوشا وینس کا تعلق انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں وڈلورو سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس کی اہیلیہ اوشا وینس کا تعلق انڈین تارکین وطن خاندان سے ہے جو انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے امریکہ منتقل ہوا تھا۔

38 سالہ اوشا وینس 1986 میں امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں اور سان ڈیاگو میں پلی بڑھیں۔

آندھرا پردیش میں اُن کے آبائی گاؤں کے رہائشی دعاگو ہیں کہ تاریخی تعلقات ان کی سرزمین کے لیے بہتری لائیں گے۔

banner

اوشا چیلوکوری وینس نے قانون میں ڈگری کے علاوہ ییل یونیورسٹی سے تاریخ میں بیچلرز کی ڈگری اور کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفہ میں ماسٹرز ڈگری بھی حاصل کی ہے۔
انہوں نے امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کے لیے بطور معاون کام کیا اور اپنے شوہر کی نائب صدر کے اُمیدوار کے طورپر نامزدگی سے قبل تک ایک کارپوریٹ وکیل کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024