Friday, March 14, 2025, 4:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ سے مزید 112 انڈین تارکین ڈی پورٹ

امریکہ سے مزید 112 انڈین تارکین ڈی پورٹ

دس دن میں تارکین وطن کو لانے والے تیسرے امریکی جہاز کی امرتسر آمد

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے مزید 112 غیرقانونی تارکین کو لانے والا ایک اور جہاز انڈیا کے شہر امرتسر پہنچ گیا ہے، اس سے قبل بھی 10 روز کے دوران ایسے دو جہاز انڈیا میں لینڈ کر چکے ہیں۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب پہنچے والے جہاز میں 112 انڈینز موجود تھے۔

امریکی ایئر فورس کے طیارے سی 17 گلوب ماسٹر نے رات گئے امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔

اس پر سوار افراد میں 13 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 44 ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

banner

اسی طرح گجرات کے 33، اتر پردیش کے دو اور ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کا ایک ایک فرد سوار تھا، جن کو لینے کے لیے ان کے رشتہ دار بڑی تعداد میں وہاں پہنچے تھے۔

انڈیا میں امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو لانے والا پہلا جہاز پانچ فروری کو پہنچا تھا، جس میں 104 افراد سوار تھے جبکہ دوسرا جہاز سنیچر کو 116 مسافروں کو لے کر پہنچا تھا۔

پہلے مرحلے میں پہنچنے والے افراد کو جہاز میں سیٹوں کے ساتھ باندھا گیا تھا اور انڈیا پہنچنے کے بعد ہی ان کو کھولا گیا۔ اس واقعے نے انڈیا میں سیاسی تلاطم کو جنم دیا اور اس وقت ایوان میں جاری بجٹ سیشن کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔

اسی طرح دوسرے جہاز کے ذریعے پہنچے والوں نے بھی ناروا سلوک کے الزامات لگائے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024