Sunday, December 22, 2024, 4:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ شام میں کرد اتحادیوں کا ساتھ دیتا رہے گا: صدر بائیڈن

امریکہ شام میں کرد اتحادیوں کا ساتھ دیتا رہے گا: صدر بائیڈن

شام میں موجود900 امریکی فوجیوں کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کا کہنا ہے کہ شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد داعش کے خلاف جنگ میں سب سے اہم کرد اتحادیوں کی حمایت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن کاایس ڈی ایف (سیرین ڈیمو کریٹک فورسز) کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کرنے کے لیے تنہا چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

صدر نے کہا کہ “داعش کے خلاف ہمارامشن برقرار رہےگا، جس میں حراستی مراکز کی سیکیورٹی بھی شامل ہے جہاں داعش کے جنگجوؤں کو قید میں رکھاجارہا ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ ہم اس حقیقت پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ اسلامک اسٹیٹ اپنی صلاحیتوں کی بحالی، ایک محفوظ پناہ گاہ کی تشکیل کے لیے کسی بھی خلا کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

banner

امریکی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ امریکی افواج نے آئی ایس کے کیمپوں اور کارندوں کے خلاف درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ شام میں آئی ایس کےخلاف آپریشن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں، لڑاکا طیاروں اور قریبی فضائی مدد کے ذریعے 75 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے کہاہم نے داعش کے جنگجوؤں اور رہنماؤں کے ایک اہم اجتماع کو نشانہ بنایا.

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جنگی طیاروں نے ان حملوں کے دوران تقریباً 140 گولے پھینکے

امریکی حکام نے بتایا کہ شام میں موجود لگ بھگ ان 900 امریکی فوجیوں کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جن میں سے بیشتر ملک کے شمال مشرق میں کرد زیر قیادت ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ یا ایس ڈی ایف کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024