Tuesday, November 12, 2024, 8:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کے صدارتی انتخابات؛ سات سوئنگ ریاستوں میں کس کی برتری

امریکہ کے صدارتی انتخابات؛ سات سوئنگ ریاستوں میں کس کی برتری

ایریزونا، جارجیا، مشیگن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدارتی انتخابات میں 7 ریاستوں، ایریزونا، جارجیا، مشیگن، نیواڈا، شمالی کیرولینا، پینسلوینیا اور وسکونسن کا کردار اہم ہوگا۔

ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے ، ان ریاستوں میں سے بھی جو امیدوار چار یا اس سے زائد ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لے گا، وہ ملک کا 47واں صدر ہوگا۔

دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ویک اینڈ پر سوئنگ ریاستوں میں ایسے ووٹرز کے پاس پہنچنے کی کوشش کی جو اب تک اپنے ووٹ کے فیصلے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔

امریکی انتخابی سیاست میں سوئنگ ریاستیں ان ریاستوں کو کہا جاتا ہے جہاں کسی بھی امیدوار کی کامیابی کے بارے میں یقین سے کچھ نہ کہا جا سکے۔ ایسی ریاستوں میں ان ووٹرز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو آخری وقت تک یہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ انہیں کس امیدوار کو ووٹ دینا ہے۔

banner

سوئنگ ریاستوں میں سے مشی گن میں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا ، کاملا ہیرس مشی گن میں سرگرم جبکہ ٹرمپ کی پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا اور جارجیا میں دوڑ دھوپ جاری ہے جہاں انہیں توقع ہے کہ کاملا ہیرس کے مقابلے میں انہیں زیادہ ووٹ مل سکتے ہیں۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ہیرس یا ٹرمپ 43 ریاستوں میں کافی حد تک یا آسانی کے ساتھ برتری رکھتے ہیں، جہاں سے انہیں 200 یا اس سے زیادہ الیکٹورل ووٹ مل سکتے ہیں، ان میں سے کسی ایک ریاست میں اپ سیٹ کو چھوڑ کر انتخابی نتیجے کا انحصار بقیہ سات سوئنگ اسٹیٹس کے نتائج پر ہو گا۔

امریکی جریدوں کے ایک سروے میں ریاست پنسلیونیا میں ٹرمپ اور کملا 48 فیصد ووٹ لے کر برابر مقابلے میں ہیں ، اسی دوران 538 نیشنل پولزٹریکر کے مطابق ہیرس کو ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے ۔

امریکی سروے AtlasIntels latest poll کے مطابق ان سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز کا کہنا ہے کہ 49 فیصد شہری ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ، سروے پول میں بتایا گیا ہے کہ ری پبلکنز کے ٹرمپ کو ڈیموکریٹس کی کملا ہیرس پر 1.8 ووٹ کی برتری حاصل ہے ۔

مختلف رائے شماریوں میں کملا ہیرس کو اگرچہ صرف 1 پوائنٹ کی برتری ہے، تاہم اُس میں غلطی کا امکان بھی موجود ہے۔

اگر گزشتہ تین امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو دیکھا جائے تو 2016،2012 اور 2020 میں مختلف ریاستوں میں مختلف جماعتیں فاتح رہیں۔

2016 میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا، اوہائیو اور مشیگن جیسی اہم ریاستیں جیت کر بڑی کامیابی حاصل کی جبکہ 2020 میں جو بائیڈن نے پنسلوانیا، ایریزونا اور جارجیا جیسی سوئنگ سٹیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024