36
امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد زخمی ہو گئے
پولیس کے مطابق فلاڈیلفیا میں فائرنگ کا واقعہ دوپہر ڈھائی بجے اس وقت پیش آیا جب بدھ کو لوگ عید کی خوشیاں منانے کے لیے فلاڈیلفیا کے ایک پارک میں جمع تھے۔
فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور لوگ محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگتے دکھائی دیئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
حکام نے بتایا کہ پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں ایک 15 سالہ بندوق بردار لڑکا بھی شامل ہے جو پولیس کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوا ہے۔
پولیس کمشنر کے مطابق مشتبہ افراد میں چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔