Tuesday, June 10, 2025, 2:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ اسرائیل میں نصب

امریکہ کا میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ اسرائیل میں نصب

دفاعی نظام کو بہت تیزی کے ساتھ فعال یا آپریشنل کیا جا سکتا ہے: آسٹن

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ جدید میزائل شکن دفاعی نظام ’تھاڈ‘ اسرائیل میں نصب کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دفاعی نظام کو بہت تیزی کے ساتھ فعال یا آپریشنل کیا جا سکتا ہے۔

ان کے بقول اس کی تنصیب توقع کے مطابق ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اسرائیل پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد امریکا نے اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ کو عملے سمیت اسرائیل بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔

banner

دوسری جانب اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے مالیاتی بازو کو نشانہ بنا رہی ہے۔

فوج نے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ بیروت اور دیگر مقامات کو بھی اس کی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اسرائیلی انٹیلی جینس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ’القرد الحسن‘ نامی ادارے کو پورے لبنان میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ القرد الحسن وہ ادارہ ہے جو حزب اللہ کے اہلکاروں کو ادائیگیاں کرتا ہے جب کہ یہ عسکری تنظیم کو اسلحہ خریدنے میں بھی معاونت کرتا ہے۔

یہ ادارہ مالیاتی معاونت فراہم کرتا ہے۔ البتہ امریکہ اور سعودی عرب اس پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024