Monday, July 21, 2025, 9:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں احتجاج: 2100 افراد گرفتار، پنسلوانیا یونیورسٹی کی پولیس سے مدد کی درخواست

امریکہ میں احتجاج: 2100 افراد گرفتار، پنسلوانیا یونیورسٹی کی پولیس سے مدد کی درخواست

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس میں 200 سے زائد طلبا و طالبات کو گرفتار کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کے درجن بھر کالج کیمپس میں فلسطینی حامی مظاہروں کے دوران اب تک 2 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

جمعے کے روز یونیورسٹی آف پنسلوانیا نے امریکی پولیس سے کیمپس میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں اضافے کے حوالے سے مزید تعاون کی درخواست کی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق یونیورسٹی کے احتجاج کے سلسلے میں 2,100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

banner

پولیس نے بدھ کی رات سے لے کر جمعرات کی صبح تک کالج کیمپس میں 300 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین کو گرفتار کیا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس میں 200 سے زائد طلبا و طالبات کو گرفتار کیا گیا اور نیو ہیمپشائر کے ڈارٹ ماؤتھ کالج میں 90 سے زائد طلبا کو گرفتار کیا گیا۔

یونیورسٹی آف نیو ہیمپشائر اور یونیورسٹی آف بفیلو میں مزید درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اوریگون میں، پولیس جمعرات کو اسکول کی لائبریری میں چلی گئی، جس پر پیر سے مظاہرین کا قبضہ ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے طلبا و طالبات کی گرفتاری پر مؤقف اختیار کیا کہ ہم ایک آمرانہ قوم نہیں ہیں جہاں ہم لوگوں کو خاموش کر دیں یا اختلاف رائے کو ختم کر دیں لیکن حکم کی پاسداری ہونی چاہیے۔

جوبائیڈن نے احتجاج کو ’پرتشدد‘ قرار دیا جبکہ کسی بھی کیمپس میں طلبا کی جانب سے کوئی ہنگامہ نہیں کیا گیا۔

بائیڈن نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ توڑ پھوڑ، تجاوزات، کھڑکیاں توڑنا، کیمپس بند کرنا، کلاسز اور گریجویشن کی منسوخی پر مجبور کرنا – ان میں سے کوئی بھی پرامن احتجاج نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ احتجاج کا حق ہے لیکن افراتفری پھیلانے کا حق نہیں۔ ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ نیشنل گارڈ کو بلانے کا یہ صحیح وقت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024