امریکہ میں ایک شخص نے ایوانِ صدر ”وائٹ ہاؤس“ کے دروازے سے گاڑی ٹکرادی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
امریکی صدر کی حفاظت پر معمور سیکرٹ سروس نے بتایا کہ ہفتہ کو دیر رات وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے تیز رفتار کار ٹکرائی، جس کا ڈرائیور موقع پر مردہ پایا گیا۔
سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ’وائٹ ہاؤس کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی کوئی عوامی تحفظ کے مضمرات ہیں‘۔
سیکرٹ سروس نے بتایا کہ یہ حادثہ رات ساڑھے دس بجے سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔
سیکرٹ سروس کے بیان کے مطابق، حادثے کے بعد فوراً غیرمتعینہ سکیورٹی پروٹوکول لاگو کیا گیا اور گاڑی کو سیکرٹ سروس کے افسران نے کلیئر کر دیا۔
سیکرٹ سروس کے مطابق ڈی سی پولیس نے ڈرائیور کی شناخت ایک بالغ مرد کے طور پر کی تھی جو گاڑی میں مردہ پایا گیا، تاہم، وہ کون ہے اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
ڈی سی پولیس نے کہا کہ اس وقت حادثے کی تحقیقات ”صرف ایک ٹریفک حادثہ“ کے طور پر کی جا رہی ہیں۔