Wednesday, January 8, 2025, 3:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں برڈ فلو سے پہلی ہلاکت

امریکہ میں برڈ فلو سے پہلی ہلاکت

ملک بھر میں انسانوں کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کے 66 کیسز ریکارڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں برڈ فلو کے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

امریکہ میں برڈ فلو کے باعث پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ مرنے والی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

امریکی ریاست لوزیانا میں برڈ فلو سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 65 برس تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص برڈ فلو کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھا۔

لوزیانا میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پالتو اور جنگلی پرندوں کے ساتھ رابطے میں آنے سے مریض ایچ فائیو این ون وائرس سے متاثر ہو گیا تھا تاہم انسان سے کسی دوسرے انسان میں وائرس کے منتقل ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

banner

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص دسمبر کے وسط سے اسپتال میں داخل تھا جب امراض پر قابو پانے والے امریکی سینٹر (سی ڈی سی) نے اس کو ایچ فائیو این ون وائرس سے متاثر ہونے والا ملک کا پہلا کیس قرار دیا ہے۔

لوزیانا کے محکمہ صحت نے مریض کی موت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ’اگرچہ عام لوگوں کے لیے خطرہ کم ہے لیکن جو لوگ پرندوں، پولٹری اور گائے کی دیکھ بھال یا اس سے منسلک کام کرتے ہیں، ان کے لیے خطرہ زیادہ ہے۔‘

سال 2024 کے آغاز سے امراض پر قابو پانے والے امریکی سینٹر سی ڈی سی نے ملک بھر میں انسانوں کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کے 66 کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔

سال 1996 میں پہلی مرتبہ ایچ فائیو این ون وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم سال 2020 سے پرندوں میں بہت زیادہ پھیلنا شروع ہوا جبکہ دودھ دینے والے جانور بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے سال 2003 سے 24 ممالک میں برڈ فلو کے 950 کیسز ریکارڈ کیے ہیں جن میں سے زیادہ افراد چین اور ویتنام میں متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024