Thursday, November 21, 2024, 11:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ

امریکہ میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ

ٹرمپ جان لیں نومبر میں ہماری طاقتور مہم کامیاب ہو گی: کملا ہیرس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے ۔

ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کمزور حریف کہا گیا لیکن ٹرمپ جان لیں کہ نومبر میں ہمارے لوگوں کی طاقتور مہم کامیاب ہو گی ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب امیدوار کی باتیں عجیب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ریکارڈ میں بدترین جھوٹ بولا، امید ہے وہ اپنی باتوں پر دوبارہ غور کریں گے۔

دوسری جانب ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر نائب صدر کے حوالے سے لکھا،” جھوٹ بولتی کاملا ہیرس ہر اس چیز کو تباہ کر دیتی ہے جسے وہ چھوتی ہے۔” اس سے قبل انہون نے ہیرس پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے بائیڈن کی حالت چھپانے میں مدد کی۔

banner

ٹرمپ نے کہا، “ڈیموکریٹس نے جھوٹ بولا اور عوام کو بے ایمان جو بائیڈن کے بارے میں گمراہ کیا، اور اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ وہ سمجھ بوجھ اور جسمانی طور پر مکمل مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024