74
امریکہ میں مسلح شخص نے اسکول کے بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 8 طلباء شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا۔
مقامی پولیس کے مطابق مسلح شخص نے چھٹی کے بعد بس کے انتظار میں کھڑے بچوں پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، حملے کے نتیجے میں 8 طلباء شدید زخمی ہوئے۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے طلبا کی عمریں 15 سے 17 سال ہیں
مسلح شخص جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔