Monday, July 21, 2025, 2:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملہ

امریکہ میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملہ

مسلم ڈرائیور نے سفری دعا پڑھی تو 23 سالہ مسافر لڑکی نے پیپر اسپرے کردیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے علاقے مین ہٹن میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملے کے الزام میں خاتون پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

45 سالہ مسلم ڈرائیور پر 31 جولائی کو 23 سالہ خاتون مسافر جینیفر گیلبوٹ نے اُس وقت پیپر اسپرے کیا تھا جب ڈرائیور نے سفر کی دعا پڑھنا شروع کی۔

جس پر 23 سالہ لڑکی پر مقدمہ کردیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ خاتون مسافر نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ ایک محنتی شخص جو اپنا کام کر رہا تھا اسے نفرت کا نشانہ بنایا۔

banner

ڈسٹرکٹ اٹارنی نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص نیویارک کا ایک محنتی باشندہ ہے۔ جسے صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے بھی نوٹ کیا کہ مسافر لڑکی نے ڈرائیور کی مذہبی آزادی کو سلب کیا۔

مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے 23 سالہ جینیفر گیلبوٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024