Monday, April 21, 2025, 11:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں چار برس میں بدترین مسلح حملہ، ملزم کی مختلف مقامات پر فائرنگ،18 افراد ہلاک، 60 زخمی

امریکہ میں چار برس میں بدترین مسلح حملہ، ملزم کی مختلف مقامات پر فائرنگ،18 افراد ہلاک، 60 زخمی

ریاست مین میں حملہ آور کو گرفتار نہ کیا جا سکا، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کی شمال مشرقی ریاست مین میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔

ملزم نے لیوسٹن شہر میں پہلے بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، بعد ازاں مسلح ملزم نے مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹریبوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کرکے وہاں موجود لوگو ں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ادھرحکام کی جانب سے علاقے میں تمام کاروبار بند کرنے کی ہدایت دینے کے علاوہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

banner

 

لیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر مشتبہ شخص کی ایک تصویر جاری کی ہے جس کا نام رابرٹ کارڈ ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’کارڈ کو مسلح اور خطرناک سمجھا جانا چاہیے۔‘

اس سے قبل پولیس نے دو تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ایک داڑھی والے شخص نے لمبی آستین والی بھوری قمیض اور گہری جنگی پتلون پہن رکھی تھی ۔ اس کے کندھے پر رائفل لٹکی تھی۔ پولیس نے لاوارث سفید ایس یو وی کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے معاونت بھی طلب کی۔

مین اسٹیٹ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ’لیوسٹن میں ایک سرگرم حملہ آور موجود ہے۔ براہ مہربانی اپنے گھر کے اندر دروازے بند رکھیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے متعدد مقامات پر تحقیقات کررہے ہیں۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024