Tuesday, July 22, 2025, 6:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

امریکہ میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک

حادثہ طیارے کا انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مسافر طیارے کو حادثہ امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار تمام 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام کے مطابق نیش وِل کے جان ٹیون ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی طرف سے پیغام موصول ہوا تھا کہ طیارے کا انجن اور پاور فیل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈ کرنے کی اجازت درکار ہے، طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024