یوکرین سمیت دنیا بھر کے لیے امریکی امداد عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
امریکی وزیر خارجہ روبیو نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام کو 90 روز کے لیے معطل کردیا۔
معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، اردن، تائیوان کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اسرائیل اور مصر کو فوجی فنڈنگ میں استثنی حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امریکی غیر ملکی امدادی پروگراموں کی کارکردگی اور مستقل مزاجی کا جائزہ لینے کے لیے 90 دن کے وقفے کا حصہ ہے۔
جائزے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امداد کی مختص رقم ڈپلیکیٹ، موثر اور ٹرمپ کے خارجہ پالیسی ایجنڈے کے مطابق نہ ہو۔
امریکہ کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ تمام امدادی پروگرامز کو فوری طور پر معطل کردیں۔
اب ان پروگراموں کا جائزہ لے کر ان میں تبدیلی یا مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ وزیر خارجہ مارکو روبیو ذاتی طور پر کریں گے۔
اس حکمنامے کی زد میں فوجی اور ترقیاتی دونوں طرح کے پروگرام آئیں گے۔