101
امریکہ نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنے پر بھارت سے جواب دہی کردی ہے۔
نائب امریکی وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کی کوشش کی گئی، اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات پر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
کرٹ کیمبل نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکہ نے بھارت کے ساتھ بات چیت کی ہے اور بھارت کی جانب سے امریکی تحفظات کا جواب دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام الزامات کی روشنی میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر غور کر رہے ہیں۔
نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت سے کہا ہے کہ اس معاملے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔
