Friday, March 21, 2025, 2:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے ایران کو جوہری معاہدے کیلئے 2 ماہ کی مہلت دیدی

امریکہ نے ایران کو جوہری معاہدے کیلئے 2 ماہ کی مہلت دیدی

امریکہ  اور ایران کے درمیان نئے سرے سے جوہری مذاکرات کی تجویز

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بھیجے گئے خط میں نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ دنوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے اعلیٰ حکام کو لکھے گئے خط میں ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں امریکہ  اور ایران کے درمیان نئے سرے سے جوہری مذاکرات کی تجویز بھی پیش کی ہے اور ساتھ تہران کو دھمکی بھی دی گئی کہ اگر اس نےجوہری پروگرام جاری رکھا تونتائج بھگتنا پڑیں گے۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے تصدیق کی کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کو جلد از جلد سفارتی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

banner

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی تھی، تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی قیادت کو خط بھیجاتھا جب کہ وائٹ ہاؤس نےخط کے مندرجات سے اسرائیل، یواے ای اورسعودی عرب کو بھی آگاہ کیا تھا۔

ٹرمپ کا خط متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر محمد بن زاید النہیان کے ذریعے ایرانی حکام تک پہنچایا گیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ صدر ٹرمپ کا پیغام موصول ہو چکا ہے اور اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی اقتصادی پابندیاں اور سفارتی تنہائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ساتھ ہی، ٹرمپ نے ایران سے یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024