Tuesday, June 10, 2025, 6:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکہ نے ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکہ کا یہ فیصلہ رواں ہفتے ترکی کی جانب سے سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی توثیق کے بعد سامنے آیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکومت نے ترکیہ کو 40 نئے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ کا یہ فیصلہ رواں ہفتے ترکی کی جانب سے سویڈن کی مغربی عسکری اتحاد نیٹو میں رکنیت کی توثیق کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کانگریس کو ترکیہ کے لیے 23 بلین ڈالر کی F-16 کی فروخت کی منظوری کے فیصلے سے مطلع کر دیا ہے۔

توقع ہے کہ امریکی کانگریس جلد ہی صدر جو بائیڈن حکومت کے اس فیصلے کی منظوری دے دے گی۔ اگر کانگریس کی جانب سے ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر دو ہفتوں کے اندر کوئی اعتراض نہیں آتا تو اس فیصلے کو حتمی طور پر قابلِ عمل سمجھا جائے گا۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے ترکی کے ساتھ ہی یونان کو جدید ایف پینتیس جنگی طیاروں کی 8.6 بلین ڈالر فروخت کے فیصلے کا بھی اعلان کیا ہے۔

banner

واضح رہے کہ ترکیہ نے اکتوبر 2021 میں امریکہ سے جیٹ طیاروں کی خریداری کی درخواست کی تھی۔ لیکن انقرہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری میں تاخیر امریکی فروخت کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024