Thursday, September 19, 2024, 8:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ: ٹیکساس میں بینک لوٹنے والے تین بچے والدین کی مدد سے گرفتار

امریکہ: ٹیکساس میں بینک لوٹنے والے تین بچے والدین کی مدد سے گرفتار

بچوں نے بینک ٹیلر کو دھمکی آمیز نوٹ تھمایا اور کیش لے کر پیدل ہی بینک سے بھاگ گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں بینک کو لوٹنے والے تین بچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہیوسٹن کے ہیرس کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بینک لوٹنے والے بچوں کی عمر 11، 12 اور 16 سال تھی جن پر دھمکی دے کر ڈکیتی کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ’بچوں کی عمر 18 برس سے کم ہے اس لیے اُن کے ناموں اور باقی معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔‘

ہیوسٹن کے ایف بی آئی آفس نے سی سی ٹی وی کیمرے میں ان مشتبہ بچوں کو گرینز پوائنٹ کے علاقے میں ویلز فارگو بینک کو لوٹتے ہوئے دیکھا۔

banner

ایف بی آئی ہیوسٹن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’انہیں پہچانیں۔ آپ کو یقین نہیں آئے گا انہوں نے ویلز فارگو بینک لوٹا ہے۔‘
بچوں نے بینک ٹیلر کو دھمکی آمیز نوٹ تھمایا اور کیش لے کر پیدل ہی بینک سے بھاگ گئے۔

ایف بی آئی کی جانب سے ’چھوٹے ڈکیتوں‘ کی تصویر پوسٹ کیے جانے کے بعد دو لڑکوں کے والدین نے انہیں پہچاننے کے بعد ایف بی آئی کو اطلاع دی جبکہ ایک لڑکے کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شناخت کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024