Wednesday, March 12, 2025, 12:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی سرکاری جہاز پاناما کینال سے فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے؛ امریکہ

امریکی سرکاری جہاز پاناما کینال سے فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے؛ امریکہ

"امریکہ کو کوئی رعایت معافی نہیں دی گئی"؛ پاناما

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ اور پاناما کے درمیان نہرِ پاناما کے حوالے سے تنازع شدت اختیار کر گیا

امریکی محکمۂ خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔

محکمۂ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاناما کی حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری جہازوں پر آئندہ فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکہ کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔

banner

دوسری جانب امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاناما کینال خطرے کی زد میں آنے کی صورت میں امریکہ اس کے تحفظ کا پابند ہے۔

مارکو روبیو نے کیربیئن ملک ڈومینیکن ری پبلک کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاناما کی منتخب حکومت کا احترام کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق طریقہ کار پر عمل کرنے کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ “امریکی مسلح افواج خصوصاً امریکی نیوی معاہدے کے نفاذ کی پابند ہے۔

دوسری جانب اس آبی گزر گاہ کا انتظام سنبھالنے والی ’پاناما کینال اتھارٹی‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے امریکہ کو ایسی کوئی رعایت دینے پر تاحال اتفاق نہیں کیا ہے۔

اتھارٹی نے امریکی بیان کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ وہ صرف امریکی جنگی جہازوں کے گزرنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024