پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار ہمارے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں الزام لگاتے ہوئے کہا ان ہتھیاروں کو دہشت گرد پاکستان کے اندر حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
انھوں نے افغانستان میں بچ جانے والے امریکی فوجی سازوسامان کے حوالے سے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرے اور متنبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گرد لاوارث ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے۔
افغانوں کی امریکہ میں معطل آباد کاری
پاکستان نے امریکہ سے دیگر ممالک میں موجود افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے بارے میں پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل تیسرے ممالک میں افغان مہاجرین کی بازآبادکاری کے حوالے سے امریکہ سے اپنی پالیسی کی وضاحت چاہتا ہے، امریکا نے اس عمل کو معطل کردیا لہٰذا ہم اس نکتے پر مزید وضاحت کے منتظر ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ نے افغانوں کی آبادکاری کا عمل معطل کر دیا، لہٰذا ہم کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اس نکتے پر مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔