Wednesday, September 18, 2024, 10:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا روس پر سیٹیلائٹ شکن جوہری ہتھیار بنانے کا الزام

امریکہ کا روس پر سیٹیلائٹ شکن جوہری ہتھیار بنانے کا الزام

روس نے اس صلاحیت کے بارے میں امریکی تشویش کو مسترد کر دیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ روس نے ایک نیا سیٹلائٹ شکن ہتھیار تیار کر لیا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام کے پاس معلومات ہیں کہ روس نے یہ صلاحیت حاصل کر لی ہے لیکن فی الحال ایسا ہتھیار کام نہیں کر رہا ہے۔ امریکی حکام ابھرتی ہوئی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں دستیاب معلومات کا تجزیہ کر رہے ہیں اور اس معاملے پر اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کی ہے۔

کربی نے کہا نصب کیے جانے والے ہتھیار کی صلاحیت فعال نہیں ہے، تاہم روس کی جانب سے یہ صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش پریشان کن ہے، لیکن اس سے کسی کی سلامتی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

کربی نے تسلیم کیا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ ان خدشات پر روس سے براہ راست بات کرنے کی کوشش کریں گے۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے روس کی نئی فوجی صلاحیت کے بارے میں دعووں کو یوکرین کے لیے امریکی کانگریس کی امداد کی ایک چال قرار دیا۔

banner

پیسکوف نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ واشنگٹن کانگریس کو امدادی بل پر ووٹ ڈالنے کے لیے کسی بھی طریقے سے مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کیا طریقہ استعمال کرے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024