Thursday, November 21, 2024, 6:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا سنوار کی ہلاکت کے بعد نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی کے لیے دباؤ

امریکہ کا سنوار کی ہلاکت کے بعد نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی کے لیے دباؤ

حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ اسرائیل کی جاری لڑائی پر بھی تبادلہ خیال

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے منگل کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ ختم کریں۔

انٹنی بلنکن نے کہا حماس کے قید میں موجود 101 یر غمالوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

ڈھائی گھنٹے کی میٹنگ کے بارے میں نیتن یاہو نے بلنکن کو بتایا کہ سنوار کی ہلاکت یرغمالوں کی رہائی اور اسرائیل کے لیے بحیرہ روم کے ساتھ واقع غزہ کی پٹی میں حماس کی حکمرانی کے خاتمے کے اسکے مقصد کے حصول پر “مثبت اثر” ڈال سکتی ہے۔

انٹنی بلنکن نے نیتن یاہو سے شمالی غزہ میں پھنسے ہزاروں شہریوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

banner

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بلنکن نے اسرائیلی رہنما پر زور دیا کہ غزہ میں تنازع اس طرح ختم کیا جائے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کو یکساں طور پر پائدار سیکیورٹی فراہم کرے۔

ملر نے کہاانہوں نے تنازع کے بعد کے دور میں آگے بڑھنے کے لیے ایک ایسا نیا راستہ متعین کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جو فلسطینیوں کو اپنی زندگیوں کی تعمیر نو اور غزہ کے لیے گورننس، سیکورٹی اور تعمیر نو کی سہولت فراہم کرے۔

نیتن یاہو اور بلنکن نے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ اسرائیل کی جاری لڑائی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی رہنما نے بلنکن کو بتایا کہ لبنان میں سیکورٹی اور سیاسی تبدیلی کی ضرورت ہے جس سے بے گھر اسرائیلی شمالی اسرائیل میں اپنے گھروں کو محفوظ طریقے سے واپس جا سکیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024