Thursday, November 21, 2024, 6:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا غزہ میں مزید امداد کیلئے عارضی بندرگاہ قائم کرنے کا اعلان

امریکہ کا غزہ میں مزید امداد کیلئے عارضی بندرگاہ قائم کرنے کا اعلان

عارضی بندرگاہ پر جہازوں کے ذریعے امداد کنارے تک پہنچائی جائے گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر نے غزہ میں مزید امداد پہنچانے کے لیے عارضی بندرگاہ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

 امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں بندرگاہ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ میں مزید امداد کی فراہمی کے لیے عارضی بندرگاہ قائم کی جائے گی جسے امریکی فوج تیار کرے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس اقدام میں غزہ میں موجود امریکی فوجی شامل نہیں ہوں گے تاہم اس عارضی بندرگاہ پر جہازوں کے ذریعے امداد کنارے تک پہنچائی جائے گی۔

banner

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اس عارضی بندرگاہ سے بھاری تعداد میں ہر روز غزہ میں امداد پہنچائی جائے گی لہٰذا اسرائیل کو بھی چاہیے کہ وہ ہر حال میں اس کا حصہ بنے اور غزہ میں مزید امداد کی فراہمی کی اجازت دے جب کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ غزہ میں ورکروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں کی امداد لے کر روزانہ سیکڑوں اضافی ٹرک آرہے ہیں لیکن عارضی بندرگاہ کی تعمیر سے انسانی امداد میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔

امریکی حکام کے مطابق بندرگاہ کی تعمیر میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں تاہم اس کے ذریعے بڑی تعداد میں کھانا، پانی، ادویات اور عارضی شیلٹرز بھی لائے جائیں گے جب کہ ابتدائی طور پر شپمنٹ قبرص سے آئے گی جہاں اسرائیلی سکیورٹی حکام اس کا معائنہ بھی کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024