Thursday, September 19, 2024, 5:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز کی اجازت دینے کا مطالبہ

امریکہ کا فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز کی اجازت دینے کا مطالبہ

مغربی کنارے میں کشیدگی کو ہوا دینا اسرائیل کے مفاد میں نہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے اسرائیل سے ماہ رمضان میں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر زور دے رہے ہیں کہ ماضی کی طرح رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ یہ صرف لوگوں کو مذہبی آزادی دینے کا معاملہ نہیں جس کے وہ مستحق ہیں اور ان کا حق ہے بلکہ یہ معاملہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے بھی براہ راست اہمیت رکھتا ہے، مغربی کنارے میں کشیدگی کو ہوا دینا اسرائیل کے مفاد میں نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ بیان اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ايتمار بن غفير کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں جانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم غزہ میں یرغمالی خواتین اور بچوں کے ہوتے ہوئے حماس کو ٹیمپل ماؤنٹ پر خوشیاں منانے نہیں دے سکتے۔

banner

دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی جانب سے بھی مغربی کنارے کے مسلمانوں پر زور دے کر کہا گیا ہے کہ لوگ رمضان کے پہلے دن ہی مسجد الاقصیٰ کی طرف گروپس کی شکل میں یا علیحدہ سفر کریں تاکہ نماز ادا ہو اور وہاں کا محاصرہ توڑیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024