44
امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، ہماری دلچسپی صرف جمہوری عمل میں ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ صحافی منصفانہ اور شفاف انتخابات کی کوریج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندیوں سے متعلق رپورٹ پر تشویش ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تشویش ہے، اس معاملے پر پاکستانی ہم منصب سے رابطہ میں ہیں لیکن پاکستان اپنے فوجی آپریشن پر بہتر طریقے سے بات کر سکتا ہے۔